ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

ابرار الحق

معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ملکی سیاست میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اس میں فی الحال سیاست سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

انہوں نے مستقبل میں سیاست میں آنے سے متعلق بات کھلے الفاظ میں نہیں کہی تاہم ان کے لہجے سے ایسا محسوس ہوا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے ایک بار پھر سیاستدان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

یاد رہے کہ ابرار الحق کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انہیں ہلال احمر کی سربراہی بھی دی گئی تھی۔

سانحہ نو مئی کے بعد ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں