سیاست اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے، حمزہ شہباز

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری نظریں آسمان کی طرف ہیں۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ابھی قائم ہوئی ہے، اس کی کارکردگی سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہے، آنے والے وقت میں ان شااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر معاشی بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز کو انتخابی ریلی کے دوران جوتا مارنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، سیاست اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے حمزہ شہباز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے وفاقی حکومت میں کوئی وزارت نہیں لی، کیا آپ کی نظریں پنجاب پر ہیں؟

حمزہ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میری نظریں آسمان کی طرف ہیں۔


متعلقہ خبریں