پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہو رہی ہے اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، یو این اکنامک سروے

پاکستان un survey pakistan

اقوام متحدہ نے اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یو این اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا جب کہ مالی سال2025 میں مہنگائی کی شرح 26 سے کم ہوکر 12.2 فیصد ہونیکا امکان ہے۔

پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب کما لیے

یو این اکنامک سروے میں کہا گیا ہیکہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی،کاروبار اور شہریوں کو متاثر کیا، 2022 کے سیلاب کی تباہی سے زرعی پیداواراور معیشت متاثر ہوئی تاہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ اور دوست ممالک کی مدد سے معیشت سنبھلنا شروع ہوئی۔

اکنامک سروے میں مزید کہا گیا ہیکہ توانائی کے شعبے میں سبسڈیزکے خاتمے اور مالی نظم وضبط سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا، جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کم ہے۔

انٹربینک میں ڈالر277روپے80 پیسے کا ہوگیا

سروے کے مطابق ایشیا پیسیفک کے ترقی پذیر ممالک کو مناسب اورطویل المدتی وسائل کی ضرورت ہے، ترقی پذیرممالک کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ زیادہ شرح سود پر لیا گیا پچھلا قرض اتارنے پرخرچ کریں جب کہ دوسرا انتخاب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی تعلیم، صحت اور سماجی بہتری کیلئے وسائل خرچ کریں۔


متعلقہ خبریں