شراب پینے والے مسلم شہری کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

kamran tessori

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔

گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے، پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی مشکوک خط موصول

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائے گا، گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی۔

عمران خان کے دعوؤں کو اس صوبے اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے، لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے۔


متعلقہ خبریں