خیبر پختونخوا ، طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ

ڈاکٹر (doctor)

فوٹو: فائل


محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق غیر حاضر ڈاکٹروں کو حتمی نوٹس جاری کرکے 15 دن میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کل 15 ڈاکٹروں کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں، باربار نوٹسز کے باوجود ڈاکٹر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو سکے، بعض ڈاکٹر گزشتہ 4 سال سے غیر حاضر ہیں، مقررہ مدت میں جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کووڈ 19 میں شہید 299 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کوائف اکٹھا کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی ہے، غیرحاضر ملازمین کیلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں