نائیجیریا میں مسجد پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے رات کے وقت صوبہ زمفارا کے دارالحکومت گاساو کی مسجد میں جماعت پر حملہ کر دیا۔
صوبہ زمفارا کے پولیس ترجمان محمد شیخو نے حملے میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے اغواء ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نائیجیریا ، مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید ، متعدد زخمی
واضح رہے کہ اس افریقی ملک میں درجنوں مسلح گروپ بھاری تاوان وصول کرنے کے لیے گائووں والوں اور مسافروں کو اکثر اپنا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ چند ہفتے قبل بھی نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں بندوق برداروں نے ایک اسکول پر حملہ کرکے کم از کم 287 طلبہ کو اغوا کر لیا تھا۔