کرکٹ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ ہم نیٹ ورک کے ٹین اسپورٹس پر

hum

رواں سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ ہم نیٹ ورک کے ٹین اسپورٹس پرنشر کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ اگلے سال  پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھی ٹین اسپورٹس پرنشر کئے جائیں گے۔

آئی سی سی کے 6 میگا ایونٹس ہم نیٹ ورک کے ٹین اسپورٹس پر نشر کیے جائیں گے،سی ای او آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہم نیٹ ورک کے ٹین اسپورٹس کو براڈ کاسٹ پارٹنر بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اپنے پرجوش فین سمیت کرکٹ کے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے آئی سی سی کے سیٹلائیٹ اور ڈیجیٹل براڈ کاسٹ میڈیا رائٹس 25-2024 حاصل کر لیے۔ ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی کے ساتھ، خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ 2025 اور خواتین کے انڈر 19 ورلڈ کپ 2025 کے سیٹلاٹیٹ حقوق بھی ہم نیٹ ورک کے بینرز تلے ٹین اسپورٹس حاصل کر لیے۔

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ٹین اسپورٹس کی کامیابی ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم پاکستان میں کرکٹ شائقین کو زبردست اسپورٹس انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

ٹاور اسپورٹس کے سی ای او عارف حسین نے شراکت داری کو کرکٹ براڈ کاسٹنگ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔


متعلقہ خبریں