بابر کی بطور کپتان واپسی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

Babar azam

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئںٹی اور ون ڈے ٹیم کی ایک مرتبہ پھر قیادت کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ بابر آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا، شاہین آفریدی

خیال رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی پیشکش پر بابر نے خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کا وقت مانگا تھا۔

دوسری طرف یہ بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بورڈ نے شاہین آفریدی کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا۔ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم قریبی لوگوں نے فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

کپتان بننے کے بعد بات شان یا بابر کی نہیں، پاکستان کی ہوتی ہے، شان مسعود

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال نومبر میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

بابراعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ ٹی 20 ورلڈکپ سمیت 71 ٹی 20 میں میچز میں قیادت کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں