کینیڈا: بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے حیات ہومز کی طرف سے سحر کا اہتمام


کینیڈا (چوہدری افتخار) روزہ جہاں غیر معمولی حالات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے وہاں معاشرے میں مثبت سوچ بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ روزہ ہمیں اپنے ان بھائیوں کی مشکلات کا احساس دلاتا ہے جو اپنی معاشی مجبوریوں کی بنا پر بسا اوقات اپنی بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم رہتے ہیں۔

کینیڈا فوڈ بینک کے لیے عطیات جمع کرنے کی غرض سے کیلگری کے مقامی بینکوئٹ ہال میں حیات ہومز کی طرف سے ایک سحر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی آرگنائزر کی طرف سے ہر قسم کے کھانوں سے مزین فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی تھی۔

رمضان کا پہلا عشرہ ، 98 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد، ساڑھے 7 لاکھ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

سحری میں ہر قسم کے کھانے فری مہیا کئے گئے تھے اور اس میں شرکت کا کوئی ٹکٹ بھی نہیں تھا۔ صرف کمیونٹی ممبران سے التماس کی گئی تھی کہ وہ وہ فوڈ بینک کے لئے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں بے سہارا لوگوں کے لیے فوڈ کا عطیہ دیں۔

کیلگری میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بھاری تعداد میں عطیات جمع کروائے۔ ایونٹ کے آرگنائزر شوکت حیات اور ان کی ٹیم نے شرکاء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں