قیمتوں میں اضافہ ، سوئی گیس کمپنیوں کا فورنزک آڈٹ شروع

گیس کمپنیز آڈٹ (gas companies audit)

 گیس قیمتوں میں اضافہ بنتا تھا یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کمپنیوں کا کا فورنزک آڈٹ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کر لیں ، وزیراعظم کو اپریل میں پہلی رپورٹ پپیش کی جائیگی، وزارت پٹرولیم کا گیس ونگ اور ڈی جی گیس آڈٹ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

وزیر اعظم گیس قیمتوں میں اضافے پر برہم ، آڈٹ رپورٹ طلب ، اوگرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

ابتدا میں تین مرحلوں میں گیس قیمتوں میں اضافے کا فرانزک آڈٹ ہو گا، قیمتوں میں 5 گنا اضافہ،گیس پرائسنگ اورنقصانات، مالی ضرورت کا آڈٹ ہو گا، کس بنیاد پرقیمتیں بڑھیں، گیس چوری اور اخراجات کا بھی فورنزک ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس قیمت میں یکم نومبر کو پانچ سو گنا اضافے کا بھی آڈٹ کیا جائے گا ہو گا، کس بنیاد پر قیمتیں بڑھانے کی درخواست کی گئی اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

گیس صارفین کو دی گئی رعایت ختم، ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، یکساں ریٹ مقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں کی انتظامیہ اور عملے کی تنخواہوں اور اخراجات کا بھی مکمل حساب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں