بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے کرلی گئیں ، اس سلسلے میں فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے گئے۔
عمران خان سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا، اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے۔
پی ٹی آئی نے کونسا موقع ضائع کیا؟ عمران خان نے شیر افضل سے کیا کہا؟
جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے، جس کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا۔ ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کریگی۔
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم
ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی۔