داتا دربار میں 2100 افراد اعتکاف بیٹھیں گے ، فہرستیں آویزاں

داتا دربار (data darbar)

 رمضان المبارک کا آخری عشرہ داتا دربار سے متصل مسجد میں گزارنے کے خواہش مند معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔

فہرستوں کے مطابق 21 سو سے زائد افراد رمضان کا آخری عشرہ داتا دربار کی مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے، مجموعی طور پر 22 سو سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

داتا دربار کی کھدائی کے دوران قبریں دریافت

دربار کے ایڈمنسٹریٹر توقیر وٹو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں، 103 کیمپ اور چار یونٹ بنائے گئے ہیں۔

اعتکاف کمیٹی کے کنوینئر زبیر چشتی نے کہا کہ 20 ویں روزے کو نمازِ ظہر کے بعد معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اعتکاف میں بیٹھنے والے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد 100 بڑھا دی گئی

دوسری جانب فہرستوں میں نام آنے پر روزہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری عشرہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے۔


متعلقہ خبریں