پائپ لائنوں کی مرمت، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی ایک بجے تک بند

gas

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سوئی گیس کی فراہمی دن ایک بجے تک بند رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن نے اس حوالے سے بتایا کہ گیس کی فراہمی پائپ لائن کی مرمت کی وجہ سے صبح 6 سے دوپہر 1 بجے تک بند رہے گی۔

صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی

کوئٹہ، پشین، زیارت، مستونگ، قلات، منگوچر،ڈھاڈر، سبی، ہیل پٹ اور بھاگ میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہیار اور اوستہ محمد اور اطراف کے علاقوں میں بھی گیس بند رہے گی۔


متعلقہ خبریں