پاکستان سکیورٹی رسک مکمل ختم اور دہشتگرد حملے کی تحقیقات کرے، چین


چین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

دارالحکومت بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا اور 28 مارچ کو ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی بائی تیان ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ نے پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کردیا۔

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

ترجمان کے مطابق بائی تیان نے پاکستانی وزیرمملکت خارجہ، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ سے ملاقات کی اور پاکستان سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے۔

انہوں نے بتایا کہ بائی تیان نے واضح کیاکہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات اور سکیورٹی رسک مکمل ختم کریں اور چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کیلئے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔


متعلقہ خبریں