چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی


چین کی معروف سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 متعارف کروا دی ہے ۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

بی بی سی کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا کمپنی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

انہوں نے کہا کہ ایس یو 7کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دیں گی ۔ ابتدائی طور پر شیاؤمی کی گاڑی سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

ابتدائی طور پر شیاؤمی کی الیکٹرک کاریں چینی حکومت کی ملکیت بائیک گروپ کے بیجنگ میں واقع پلانٹ میں بنائی جائیں گی۔

مذکورہ  پلانٹ کے پاس سالانہ دو لاکھ گاڑیاں بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ لی جون نے کہا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں اپنی گاڑیوں کے کاروبار پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں