گوگل نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا وائس میسج فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے وائس میسج فیچر میں دوستوں سے رابطے میں رہنا اب مزید آسان ہو جائے گا۔ گوگل ورک اسپیس کے انسٹنٹ میسجنگ ٹول میں اب تک ٹیکسٹ اور تصویری سپورٹ موجود تھی مگر اب وائس میسجز بھیجنا بھی ممکن ہو گا۔

متعارف کرایا گیا نیا فیچر ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز صارفین کے لیے دستیاب ہو گا جبکہ ویب ورژن میں بھی اسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق صارفین وائس میسجز کو ڈائریکٹ میسجز، گروپ چیٹس اور اسپیسز میں بھیج سکیں گے۔ ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کے مقابلے میں وائس میسج بھیجنے سے وقت کی بچت ہوتی ہے جبکہ ایسا کرنا صارف کے لیے آسان بھی ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا اور یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا مگر صارفین اسے ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں جبکہ وائس میسجز پر کسی ٹیکسٹ میسج کی طرح ریپلائی کرنا بھی ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ کسی چیٹ ونڈو میں مائیکرو فون کے آئیکون پر کلک کر کے وائس مسیج ریکارڈ کریں اور پھر بھیج دیں۔ صارفین میسج بھیجنے سے قبل اس کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں تاکہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کرسکیں۔


متعلقہ خبریں