نواز الدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہو گئی

نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صلح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں میری زندگی میں کچھ چیزیں بدلی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات

اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی،عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب یہ غلط فہمی ہماری زندگی سے دور ہوگئی ہے اور ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، ہم مزید نہیں لڑیں گے اور پرامن طریقے سے مل جل کر رہیں گے۔


متعلقہ خبریں