آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اعتماد، خودکار سسٹم لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف بورڈ (IMF board)

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ حکومت سے خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرِ انتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام آئے گا، شہباز شریف

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ٹیکس چوری روکنے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق سگریٹ، چینی، کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا۔


متعلقہ خبریں