گندم کی خریداری، وزیراعلی پنجاب نے وزارتی کمیٹی قائم کردی

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کی خریداری سیمت دیگرامور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوران اجلاس انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

بشام میں خودکش حملہ، صدر و وزیرِ اعظم کی مذمت

اجلاس میں  نقل روکنے کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائےگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزرا، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت دی جبکہ وزراء اور ارکان اسمبلی کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ، لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

مریم نواز نے جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اور محکمہ خوراک نے کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی۔

اپیل منظور، پرویز الہٰی الیکشن کیلئےاہل قرار

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے مریم نواز کے مختلف اضلاع کے دوروں کے سلسلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند نہ کئے جائیں،مریم نواز کے دورے کے دوران سڑکوں کو بھی بلاک نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھے،وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران استقبالیہ کیمپ نہ لگایا جائے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ استقبالیہ کے موقع پر ٹینٹ اور کارپٹس بچھانے جیسے انتظامات نہ کئے جائیں۔


متعلقہ خبریں