بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795 ارب روپے مانگ لیے

Electricity

بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں لاہور الیکٹرک سپلائی ،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی اور فیصل آبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی نے 1795 ارب روپے مانگ لیے۔ 

رپورٹس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پیسے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں مانگے ہیں جس کیلئے انہوں نے درخواستیں بھی دائر کر دی ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 2024-25 کے لیے 852 ارب روپے مانگے ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا،تیمور سلیم جھگڑا کا دعویٰ

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 400 ارب ، فیصل آبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 2024-25 کے لیے 501 ارب روپے اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 41 ارب روپے مانگے ہیں۔

کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں میں پیسے تنخواہ ، مراعات، ویلنگ چارجز اور دیگر مد میں مانگے گئے ہیں جبکہ نیپرا اتھارٹی 2 اور 3 اپر میل کو سماعت کرے گی۔

قبل ازیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 25 ، 2024 کے لیے کھربوں روپے مانگ لئے جس کے لیے نیپرا اتھارٹی میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 25 ، 2024 کے لیے 236 ارب روپے سے زائد کی درخواست کی ہے۔ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313 ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 160 ارب روپے مانگے ہیں۔

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67ارب روپے کی درخواست کی ہے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور پلائی کمپنی نے 35 کروڑ روپے اور ٹیسکو نے 92 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔

درخواستوں میں تنخواہیں، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد فائدے شامل ہیں جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ، ویلنگٹن چارجز سمیت دیگر مد میں پیسے بھی مانگے گئے ہیں۔

نیپرا اتھارٹی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں پر 2اور 3اپریل کو سماعت کرے گی۔


متعلقہ خبریں