سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا،تیمور سلیم جھگڑا کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمورسلیم جھگڑا نے دعوی کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے،سیاسی استحکا م کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری

انکا کہنا تھا کہ پورا ملک سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہا کہ آئندہ عمران خان کو 10دن میں ریلیف مل جائے گا۔

پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت نہیں چلا رہے، ہم صرف اتحادی ہیں، ہم نے بنانے میں کردار ادا کیا ہے باقی چلانا اسے ن لیگ کا کام ہے ۔

سینیٹ انتخابات، مراد سعید اہل قرار

انکا کہنا تھا کہ اس وقت بیوروکریسی کی کارکردگی بھی دیکھی جانی چاہئے، ملک میں گیس چوری ہوتی ہے ،لیکن میرا سوال ہے کہ اب تک کتنے افسران کو سزا ئیں ہوئی ہیں؟ ۔ بیوروکریسی کو روز ستارہ امتیاز اور تمغہ شجاعت دیئے جا رہے ہیں،انہوں نے 40سال میں عوام کو کیا ریلیف دیا ہے؟۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کیساتھ بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے ہمیں جیل میں ڈالا تھا،انصاف ہوتا ہوا نظرآنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں