نئی سلیکشن کمیٹی کی آمد، پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل اپنے عہدے سے مستعفی

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پی سی بی ڈائریکٹر کی جانب سے اپنے استفعی سے متعلق پی سی بی مینجمنٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے بھی ڈائریکٹر بابر حامد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔

چیف سلیکٹر کے بغیر 7 ارکان پر مشتمل نئی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان

محسن نقوی نے پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی کی طرف سے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی تھی جس کے بعد 7 رکنی نئی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ محسن نقوی کے مطابق نئی کمیٹی میں کوئی چیف سلیکٹر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں