خیر پور میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے 3 روزہ عرس کا آغاز ہو گیا، عرس پر کل خیرپور میں عام تعطیل ہو گی۔
عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی، عرس کے پہلے روز سجادہ نشین خواجہ عبدالحق فاروقی نے مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاکستانی زائرین کی حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس میں شرکت
سجادہ نشین خواجہ عبدالحق کا کہنا تھا کہ حضرت سچل سرمست کی شاعری پیار، امن اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل عرس کا افتتاح کریں گے، عرس کے موقع پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔