عالمی بینک پاکستان کو 14 کروڑ ، 97 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

عالمی بینک world bank

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم دومنصبوں پر خرچ کی جائے گی ،عالمی بینک پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمینٹ پراجیکٹ کیلئے7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری، خیبرپختونخوا حکومت کی قوم کو مبارکباد

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے انفرا اسٹرکچر کو شدید متاثر کیا، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیپ پروگرام کے تحت شہریوں اور مختلف فرمز کو ای سروسز فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں