کرکٹر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

عماد وسیم

قومی کرکٹر عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد انٹربیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ لے لیا۔

قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے، وہ ٹی 20ورلڈکپ 2024تک ٹی 20میچز کیلئے دستیاب ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، آئند ہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں دستیاب ہونگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

عماد وسیم نےکہا کہ ملک کےلیے اعزازات لانے میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔خیال رہے کہ عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ 9 کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلوالنے میں کلید ی کردار ادا کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں