سعودی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مسجد الحرام میں بزرگ اور بیمار زائرین کی آسانی کے لیے گالف کار کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گالف کار کی سہولت رواں سال 11 مارچ سے رمضان المبارک کے ساتھ ہی لانچ کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گالف کار کی سہولت شام 4 سے صبح 4 بجے تک ہوتی ہے جس کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، گاڑیوں سے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔
گالف کار کے لیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر کیے گئے ہیں۔ ان مقامات سے گالف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کر گاڑی کی سہولت حاصل کی جاتی ہے۔