نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑی


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی دھوم ہے۔ برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کر لیا۔

نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب ہو گئے۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو بھی ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضے پر سائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: عثمان خان کو موقع دیئے جانے کا امکان

حارث رؤف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہو گا اور چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فونکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں