بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

earthquake

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

لاہور،جامعہ پنجاب نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ژوب سے 113کلومیٹر دور 75کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے آج صبح بھی  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

بلوچستان کے علاقوں پشین، دالبندین، نوشکی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی جبکہ گہرائی سطح زمین سے 35 کلو میٹر تھی۔

آسٹریلیا کا افغانستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں سرحدی علاقے زلزلےکا مرکز سرحدی علاقے عیسی چاہ اور زارو چاہ سے قریب تھا۔سرکاری حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں