پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

Electricity

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گردشی قرض کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں اجلاس میں پاور سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاورسیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا، پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے۔

وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی اورکہا کہ گردشی قرض کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

گردشی قرض بڑھنے کے اسباب اور نا اہلی کا سدباب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں