بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے علاقوں پشین، دالبندین، نوشکی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی جبکہ گہرائی سطح زمین سے 35 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے متنازع بیان پر معذرت کر لی

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں سرحدی علاقے زلزلےکا مرکز سرحدی علاقے عیسی چاہ اور زارو چاہ سے قریب تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں