یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی

EID MOON

 ماہرین فلکیات کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔

دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں