لاہور، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کا قریبی دوست گرفتار

لاہور، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کا قریبی دوست گرفتار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے احسن شاہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا گیا، مبینہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق احسن شاہ امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمے میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

ریحان زیب قتل کیس، اہم حقائق سامنے آگئے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا، امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی۔


متعلقہ خبریں