انوار الحق کاکڑ کے بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

ANWAR UL HAQ

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے ہیں۔

پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں