ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کردیا۔

سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوگی جس میں پاکستان کے آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچز کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے،آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک 1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں