ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے کلو اضافہ

ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں پھر 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر ردعمل میں کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اور بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں