وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر پیش کر دیا

maryam nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں مریضوں کی فوری اسپتال منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ مریض بروقت اسپتال نہ پہنچنے سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرہ افراد کو فوری اسپتال پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔ سرگودھا اسپتال میں دل کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی میں ملوث سابق ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار

مریم نواز شریف نے کہا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کر دی جائے گی اور پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں