صحافی کو دھمکانے کا کیس ، فیصل جاوید پر فرد جرم عائد

فیصل جاوید فرد جرم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

فیصل جاوید کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم تیسری بار موخر

وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں۔

سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ ہے، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔


متعلقہ خبریں