وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور گریڈ 21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کی درخواست کی۔
وفاق سے بقایاجات کی وصولی ، خیبر پختونخوا حکومت کا پلان آف ایکشن مرتب کرنیکا فیصلہ
ماضی کی روایات کے برعکس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔