وادی تیراہ ، 25 سرکاری اسکولز 10 مارچ تک بند

تعلیمی ایمرجنسی education emergency

وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،دیا مر بھاشا ڈیم پر کام تیزی سے جاری

فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر اسکول کھولے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں