دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت


ایکواڈور: ایمیزون میں ماہرین نے ایکواڈور کے جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی قسم سبز اژدھے کو دریافت کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں سبز اژدھے کی واحد قسم یونیکٹس مورینس کو سب سے بڑا اژدھا تصور کیا جاتا تھا لیکن اب رواں ماہ مختلف نئی اقسام سے تعلق رکھنے والے نئے شمالی سبز اژدھے یونیکٹس آکیاما کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یونیکٹس آکیاما اژدھا ایک کروڑ سال قبل اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا تاہم وہ موجودہ دور سے قریبی مشابہت رکھتا ہے۔

دریافت ہونے والے اس اژدھے کی لمبائی 20 فٹ (6.1) میٹر ہے اور اس کا وزن 200 کلو (441) پاؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ میں شعبہ حیاتیات کے پروفیسر برائن فرائی گزشتہ 20 سال سے جنوبی امریکہ میں پائی جانے والی اژدھوں کی اقسام پر تحقیق کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بتاتی ہے سانپ کی 2 اقسام ایک دوسرے سے ایک کروڑ سال قبل جدا ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ تھی کہ جینیاتی تفریق اور طویل عرصے تک دوری کے باوجود دونوں اقسام مکمل طور پر مشابہت رکھتے تھے۔ سبز اژدھے بظاہر ایک جیسے لگتے ہیں لیکن 5.5 فیصد جینیاتی فرق ہے، جس نے سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ یہ بڑا جینیاتی فرق ہے۔

پروفیسر نے بتایا کہ ایکواڈور میں زیر مطالعہ رہنے والے چند سانپ تیل کے اخراج سے بری طرح آلودہ تھے اور اسی طرح اژدھے اور ایراپائما مچھلی پیٹروکیمکل دھاتوں کی کثیر مقدار جذب کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں