گانے کا آڈیشن دینے گئی تھی اداکارہ بنا دی گئی، کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں تھی،گانے کا آڈیشن دینے گئی تھی اداکاری کیلئے منتخب کرلی گئی۔

ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے لیے ایک ٹیلنٹ ایجنسی سے رابطہ کیا۔

کچھ عرصے کے بعداس ٹیلنٹ ایجنسی سے کال آئی جب وہاں گئی تو معلوم ہوا کہ مجھے تو اداکاری کے لیے بلایا ہے یہ سن کر میں نے منع کردیا لیکن ان کے اصرار پر آڈیشن ریکارڈ کروا دیا۔

شوبز شخصیات منافق ہوتی ہیں، مائرہ خان

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ہدایت کار جس ڈرامے کی کاسٹنگ کر رہے تھے اس کے لیے انہیں مجھ جیسی ہی لڑکی کی تلاش تھی انہوں نے مجھے 15 دنوں تک ایکٹنگ کورس کروایا۔

شوبز کی پہلی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے لئے مجھے پانچ لاکھ روپے پیشکش کئے گئے تھے اس وقت میری عمر 16 سال تھی اتنی سی عمر یہ پیشکش کافی پرکشش تھی جسے سن کر میں حیران رہ گئی تھی لیکن اس کا اظہار نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں