اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ نہیں، وزیر خزانہ ہوں گے۔

لیگی رہنما نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی وزارت سنبھالیں گے۔ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار 1998، 2008، 2013 اور 2022 میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ یہ پانچویں مرتبہ ہوگا کہ اسحاق ڈار عہدے پر براجمان ہونگے۔


متعلقہ خبریں