میری ذاتی رائے میں کرکٹرز کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں رکھنا چاہیے، رمیز راجا

رمیز راجا

پاکستان کے سابق کرکٹر اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں کرکٹرز کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں رکھنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔

جاوید آفریدی کا بابراعظم کو ایم جی ایسنس دینے کا اعلان

رمیز راجا نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہے گا۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، پھر آپ نے جتنے سیر سپاٹے کرنے ہیں آپ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں