پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہی ہونگے۔ پیپلز پارٹی اس حوالے سے آج ارکان کو اعتماد میں لے گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس، مریم نواز سمیت نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونگے۔