مریم نواز این اے 119 سے دستبردار، پی پی 159 سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی

مریم نواز این اے 119 سے دستبردار، پی پی 159 سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے جیتی ہوئی نشست چھوڑ دی۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ سینیئر لیگی نائب صدر پی پی 159 کی نشست سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی۔

مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جیتی ہوئی نشست پر ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ سعد رفیق 8 فروری کے عام انتخابات میں این اے 122 سے آزاد امیدوار لطیف کھوسہ سے ہار گئے تھے۔

خیال رہے کہ مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں