چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل ایک کمشنر صاحب کو 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، الزام لگانے والوں کو ہمیں جواب دینا آتا ہے.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘کمشنر صاحب آپ آر او نہ ڈی آر او ہیں اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیے گئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کمشنر صاحب نے بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔ جن حلقوں سے پی ٹی آئی جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟ ہم نے خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کیا اور پیچھے نہیں ہٹے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

لیگی رہنما نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔ جن حلقوں سے مخالف جماعتوں کو شکست ہوئی اسے تسلیم کریں۔ آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری مخالف جماعت نے سوشل میڈیا کو جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا۔ ان لوگوں نے سائفر لہرا کر ملکی مفاد کو داؤ پر لگا دیا۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہے، آئندہ چند روز میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں