فضل الرحمٰن چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ سیاست میں آ نہیں جارہے ہیں، فیصل کریم کنڈی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ سیاست میں آنہیں رہے جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہہ دیتے اور عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتے۔ تحریک عدم اعتماد کا زیادہ فائدہ تو مولانا فضل الرحمان کو ہوا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے سے ہار گئے ہیں، ان کے بقول ان کا مینڈیٹ چوری ہوگیا۔ مزے لوٹنے کے بعد مولانا کو خیال آیا کہ کیا ہوا تھا۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یہ توبتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا۔ مولانا ایک الیکشن ہارنے پر بندوق اٹھارہے ہیں، ہمارے ساتھ بھی ہوتا رہا ہم نے تو بندوق اٹھانے کی بات نہیں کی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عجیب بات ہے آج تک سرکاری نتائج آرہے ہیں پتہ نہیں کب تک آتے رہیں گے۔ آج اگر مولانا فضل الرحمان جیت جاتے ہیں تو کیا جو انہوں نے کیا وہ ٹھیک ہے۔


متعلقہ خبریں