حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

ناروے

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری 2024 کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے سے متعلق لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ /منتقلی کی منظوری دے دی۔

انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 38 پیسے کا ہو گیا

کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی کی ممانعت ہے تاہم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ اسپئیر پارٹس اور ٹائروں اقوام متحدہ کے استعمال میں ہوں گے اور انہیں کاروباری استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر سیکریٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس (20) کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر جے ایس بینک کے اسپانسرنگ شئیر ہولڈر شبیر احمد رندیری کو بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن (IV)(1)14سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی۔ اس استثنیٰ کے تحت شبیر احمد 7.06 فیصد اسپانسرنگ شئیر ہولڈر کی حیثیت سے جے ایس بینک لمیٹڈ میں اپنا ووٹنگ کا حق استعمال کر سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو سلطنت ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملزم پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بطور انکوائری آفیسر تعینات کیا گیا تھا، جو بعد از تفتیش اس نتیجہ پر پہنچے کہ ملزم دہشتگردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ان معلومات کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے ملزم کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی سفارش پر مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی خالی آسامی پر سید طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایل این جی کی قیمت میں 9فیصد تک مزید کمی

وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی سفارش پر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے غیر ملکی براڈکاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلوں کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 6 فروری 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری 2024 کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے سے متعلق لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، جبکہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری 2024 اور 14 فروری 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔


متعلقہ خبریں