بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا

سونا سستا

بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ ردوبدل کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔

ڈالر 279 روپے20 پیسے کا ہو گیا

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی جس سے بین الاقوامی نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آگئی۔


متعلقہ خبریں