مختصر وقت کیلئے دنیا کا امیر ترین شخص جو 2 منٹ میں ساری دولت گنوابیٹھا

ڈالر

امریکا میں ایک مڈل کلاس شہری بہت ہی مختصر وقت کیلئے انسانی تاریخ کا کھرب پتی بن گیا تھا لیکن محض 2 منٹ بعد اس نے اپنی دولت گنوادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلاویئر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے کرس رینالڈز نے جولائی 2013 کو ایک دن اپنا پے پال اکاؤنٹ کھولا تا کہ معلوم کرسکیں اکاؤنٹ میں کتنے پیسے بچے ہیں لیکن انہیں یہ یکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ انکے اکاؤنٹ میں 92,233,720,368,547,800, 92 ڈالرز موجود تھے۔

نئی حکومت کے آنے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع

میڈیا کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کرس رینالڈ ز میکسیکو کے کاروباری شخص کارلوس سلم سے دس لاکھ گنا زیادہ امیر ہو گئے تھے جو اس وقت دنیا کے امیر ترین آدمی تھے اور ان کی مجموعی دولت 67 بلین ڈالرز تھی۔

کرس نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ پہلے میں نے سوچا کہ شاید کوئی مذاق کر رہا ہے، بد قسمتی سے یہ سب اس وقت ختم ہوا جب پے پال کو اپنی غلطی کا فوری احساس ہوا اور انہوں نے رینالڈز سے ہونے والی تکلیف کے لیے معافی مانگی اور غلطی کو درست کیا، پے پال نے تلافی کے طور پر کرس کے پسند کے خیراتی ادارے کو کچھ رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

ادارے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم کرس کے عطیہ کرنے کے مقصد میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور یہ اعزاز کی بات ہے، ادارے نے بتایا کہ ہم نے یہ پیشکش کرنے کے لیے کرس سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ایک گا ہک ہے۔


متعلقہ خبریں